62

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی میزبان و ریڈیو اناؤنسر کنول نصیر 70 سال کی عمر میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

کنول نصیر ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زیادہ عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں کیریئر کا آغاز کیا۔

کنول نصیر وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان طارق عزیز کے ہمراہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔

کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘، ان کے ساتھ طارق عزیز کو پہلے مرد ٹی وی میزبان کا اعزاز حاصل رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں