167

پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار شوکت علی کے اہل خانہ کی جانب سے موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ، گلوکار جگر کے عارضہ میں مبتلاتھے اور کچھ روز سے حالت خراب ہونے کے باعث سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے ۔

گلوکار شوکت علی کی میٹھی آواز میں گائے گئے ملی نغمے ہمیشہ بجتے رہیں گے ، ان کا نغمہ ’ جاگ اٹھا ہے سارا وطن ساتھیو مجاہدو‘ بے حد پسند کیا گیا تھا۔1990 میں شوکت علی  کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں