91

پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے حوالے کردی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیزسے بھی فارغ التحصیل ہیں اور یہ متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ قبل ازیں وہ کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے، ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں