13

پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم

پاک فضائیہ کی جانب سے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ تقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا، چاول، دالیں، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کی ویسٹرن ایئر کمانڈ کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں کی اکثریت کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں