15

پاک فوج میں تبادلے:لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے،

جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کئے گئے ہیں۔ میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کے ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں