56

پنجاب حکومت اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں

وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، انہوں نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایک اور پیغام میں فردوس عاشق نے کہاکہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں