35

پنجاب حکومت کا آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پراسکول کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر نئے اسکول قائم کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر قائم اسکولوں، اسپتالوں اور پارکوں کے نزدیک سائن بورڈز، کیٹ آئیز نصب کیے جائیں اور جہاں ممکن ہو سروس روڈزاور پیدل سڑک پار کرنے کیلئے اوور ہیڈ برج بنائے جائیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور میں 52 اسکول ہائی ویزاور مرکزی شاہراہوں پر واقع ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہائی ویز اور مرکزی شاہراہوں پر نئے اسکول قائم کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

موجودہ اسکولوں میں داخلے اور چھٹی کے وقت پولیس اور سکول سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بہاولپور کے قریب ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چار طلبہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں