114

پنجاب میں اب تک 16لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں ،ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مزید ویکسی نیشن سینٹر بھی قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ اب تک 16لاکھ سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان مین سب سے زیادہ ویکسی نیشن پنجاب میں ہو رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے ، ویکسی نیشن سینٹر پر عملے کی تعداد کو بھی دگنا کیا گیا ہے ۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ 8مئی سے لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ حتمی ہے ، یہ فیصلہ عوام کے حق میں کیا گیا ہے ، آئندہ 20دن کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے انتہائی اہم ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں