149

پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی

جامعات کی عالمی رینکنگ کرنے والے ادارے کیو ایس نے نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی  بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کر لیا گیا۔جامعہ پنجاب کو دنیا کی 1000 بہترین جامعات میں شامل کر لیا گیا، پنجاب یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں 801 ویں نمبر پر ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ  گزشتہ تین سال کے عرصہ میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں عالمی سطح پر 16 فیصد ترقی ہوئی جبکہ دو سال میں ایشیئن رینکنگ میں 39 درجے ترقی ہوئی۔

ڈاکٹر نیاز احمد کے مطابق 1869 میں قائم ہونےو الے ٹیچر پبلشنگ نے نیچرل سائنسز میں جامعہ پنجاب کو پاکستان میں نمبر ون قرار دیا، گڈ گورننس تحقیق کے فروغ کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ ہر سال بہتر ہو رہی ہے ۔

ڈاکٹر نیا زاحمد کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے ، جبکہ یونیورسٹی کا شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ دنیا کے 150 بہترین اداروں میں شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں