33

پنڈی ٹیسٹ: محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل  سے شروع  ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی موسم نے تیور  دکھانا شروع کردیے ہیں

راولپنڈی میں آج موسم نے انگڑائی لی اور بادلوں نے برسنا شروع کردیا جس سے پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹریننگ سیشن  برسات بہالے گئی۔

اب محکمہ موسمیات  نے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ  کل میچ کے پہلے روز  موسم  صاف رہنے کا امکان ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات نے ساتھ خبردار بھی کیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن بارش ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں