60

پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی شناخت کے لئے خصوصی سیل قائم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی شناخت کے لئے خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو کہ پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کررہا ہے۔اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں جن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں