93

پولیو کے خاتمے کے لئے ہمیں مزید کام کی ضرورت، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ نے اعتراف کرلیا

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے اعتراف کیا ہے کہ  پولیو کے خاتمے کے لئے ہمیں مزید کام کی ضرورت ہے ، یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا ضلع عمرکوٹ میں پولیو کی صورتحال کنڑول میں ہےہمیں مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وہ  ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن  کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ 

پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد  نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ میں تین روزہ پولیو مہم 31 مئی 2021 سے 4  جون 2021  تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے دو لاکھ 30ہزار “618”بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، اس کے علاوہ خسرہ کی بیماری کا وائرس چل رہا ہے اور اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر الہداد راٹھور نے بتایا کہ 743 ٹیمیں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تشکیل دی گئی ہے جو  ضلع کے اندر قائم کرین گئی اس کے علاوہ 58 فیکس سنٹرز اور 67 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمین بھی ہوں گی جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جس کی نگرانی 41 یو سی میں میڈیکل آفیسرز  اور 149 ایریا انچارج کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں