100

پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا عندیہ

پٹرول پمپ مالکان نے پرافٹ مارجن نہ بڑھائے جانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے اضافی منافع کمانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے خلاف 5نومبر کو ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیدیا ـ کہتے ہیں کاروباری لاگت بڑھ گئی لیکن حکومت2013 سے ہمارا پرافٹ مارجن نہیں بڑھا رہی ـ مطالبات کی منظوری کیلئے28 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

لاہور پریس کلب میں پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی عہدیداران نے 5نومبر کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا، ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے پٹرول پمپ ایسویسی ایشن نے عوام سے پیشگی معزرت بھی کرلی.حکومت نے پٹرول اور بجلی کے بعد ایک اور بم گرادیا

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پٹرولیم ڈیلرز خواجہ عاطف نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں کئی فیصد بڑھ چکی ہے۔پٹرولیم مصنوعات ہر پندرہ دن بعد بڑھا کر سٹے بازی کا بازار گرم کررکھا ہے، مگر ہمارا پروفٹ مارجن نہیں بڑھایا جا رہا،5 نومبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کی طرف جارہے ہیں۔

حکومت ہمارے جائز حق سے محروم کررہی ہے پٹرول پمپس بند ہونے پر جو تکلیف عوام کو ہوگی اس کیلئے ہیشگی معزرت جاہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں