97

پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ، پاکستان کی زمبابوے کے خلاف 115 رنز بنا لیے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرے روز کا کھیل شروع ہو چکاہے جس دوران قومی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 115 رنز جوڑ لیے ہیں تاہم 61 رنز کا خسارہ باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زمبابوے کی جانب سے بنائے گئے 176 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور گزشتہ روز کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 103 رنزجوڑ لیے تھے ۔ عمران بٹ اور عابد علی نے آج صبح کھیل کا آغاز کیا اور شاندار انداز میں بیٹنگ جار ی رکھے ہوئے ہیں ، دونوں کھلاڑی نصف سینچریاں بنا چکے ہیں ۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کے کھیل کے اختتام سے قبل ہی قومی ٹیم کے باولرز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو محض 176 رنز پر ہی روک لیا ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ سپینر نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ ایک کھلاڑی کو قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ساجد خان نے رن آو¿ٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سکور روئے کائیا نے بنایا جنہوں نے 94 گیندوں پر 48 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں پائے ، ان کے علاوہ ڈونلڈ تری پانو 28 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔اوپننگ پر آنے والے پرنس مسوورے 11 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے کیون بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ۔ تریسائی موساکانڈا 14 ، برینڈن ٹیلر 5 ، ملٹن شمبا 27 ،رجیس 19 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں