94

پی آئی اے کی چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کردیاگیا

 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی ہدایت پر چند پروازوں کے شیڈول میں ردوبدل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی کے9726ریاض تالاہوراب ریاض سے سیالکوٹ آئے گی جبکہ پی کے9247لاہورتادمام اب سیالکوٹ سے دمام روانہ ہوگی ۔پی کے262ابوظہبی سے اسلام آباداب ابوظہبی سے پشاورآئے گی جبکہ اسلام آبادتاالقسیم کی پروازپشاورسے القسیم روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کے شیڈول میں ردو بدل کا فیصلہ مقامی ایئرپورٹس پررش کی صورتحال سے بچنے کیلئے کیاگیا ہے۔تمام مسافروں کوبروقت اطلاع دی جارہی ہے تاہم مزیدکسی بھی قسم کی معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سنٹرسے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں