10

پی ایس او اور شیل نے مختلف شہروں میں کھلے پمپس کی فہرست جاری کردی

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اپنے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر می

مختلف شہروں میں جن مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں پر عوام کا جمِ غفیر موجود ہے۔

ایسے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کچھ ایسے پمپس کی فہرست جاری کی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔

پی ایس او کی فہرست

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں جن میں کلفٹن روڈ، ایس ڈی/2 بلاک اے کے ڈی اے اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، ایم ایس 11 کورنگی کراچی، مین خیابان اتحاد، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، مین کورنگی روڈ اور کے ڈی اے ورکشاپ شاہراہ فیصل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور سکھر کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہیں۔

س بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف شیل کی جانب سے بھی مختلف شہروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بہاولپور، فیصل آباد، گھوٹکی، اسلام آباد، جہلم، کراچی، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، پشاور اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں