140

پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیارکرلیاگیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیاگیا،22 مئی سے 28 مئی تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی ،29 مئی سے 31 مئی تک ٹیمیں پریکٹس کرینگی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ یکم جون سے پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کاآغاز ہو گا،16 جون کو پلے آف میچزکھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل سیزن سکس کا فائنل 20 جون کوہوگا۔

ذرائع کاکہناہے کہ کراچی کنگزدوجون کو ملتان سلطانزسے ٹکرائے گی،کراچی کنگزکا 6 جون کوپشاور زلمی سے ٹاکرا ہوگا،ذرائع کا مزید کہناہے کہ 10 جون کو کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایئرز کا میچ ہو گا،کراچی کنگزاورلاہور قلندرز 12 جون کو ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر لیگ کو منسوخ کردیا گیا تھا،انتظامیہ کی جانب سے بقیہ میچز بعد کرانے کااعلان کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں