87

پی ٹی آئی ایک ہے اور ایک ہی رہے گی، غلام سرور خان

 وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خا ن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، پی ٹی آئی ایک ہی ہے اور ایک ہی رہے گی جس کے لیڈر صرف عمران خان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی نہ کوئی ایسا سیاسی ایشو ضرور موجود ہوتا ہے جس پر ہم سب بات کرتے رہے ہیں، ماضی میں ہم سب کے لئے ایک بڑاسیاسی ایشو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) تھا جس کے بارے ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ الائنس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بارے پیش گوئی کی تھی کہ یہ آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے جلد ختم ہوجائے گا، ہم نے کہا تھا کہ اپوزیشن الائنس ہر انتخابات میں حصہ لے گا اور شکست کھائے گا او ر بالکل ایسے ہی ہوا ہے کہ انہوں نے الیکشن لڑے اور ناکام ہوئے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ آ ج کل میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک اور بہت بڑا ایشو گرم ہوا ہے جس پر بحث کرنے کے لئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے دواراکین کو آمنے سامنے بٹھایا جارہا ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جیسے پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپس وغیرہ ہیں جبکہ حقیقت میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

جہانگیر ترین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اور جہانگیر ترین نے اکٹھے پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تھی۔ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ میں پی ٹی آئی سے الگ ہو گیا ہوں یا میرا کوئی الگ گروپ ہے، وہ خو د کو تحریک انصاف کا حصہ سمجھتے ہیں اور وہ اسی جماعت کا حصہ رہیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والا ہر امیدوار اسی جماعت کا حصہ ہے اور جماعت کے سربراہ عمران خان ہیں۔ ہم سب وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں