84

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بڑے بھائی گرفتار

لاڑکانہ پولیس نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی رحمت اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا۔

رحمت اللہ ابڑو اور پرووینشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ گرفتاری ایگزیکٹو انجینئرآفتاب ابڑو کی جانب سے سول لائن تھانے میں درج مقدمے میں عمل میں آئی۔

آفتاب ابڑو نے رحمت اللہ پر کارِ سرکار میں مداخلت کا جب کہ رحمت اللہ نے آفتاب ابڑو پر رشوت لے کر کروڑوں کے ٹینڈرز منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے پی پی رہنما نثار کھوڑوں کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ حملہ اُن کے بھائی پرہوا اور کارروائی بھی اُس کے خلاف کی جارہی ہے، لاڑکانہ میں سرکاری سرپرستی میں غنڈہ گردی ہورہی ہے، گورنر سندھ کو صورتِحال سے آگاہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں