99

پی ٹی آئی نےماضی میں کالعدم ٹی ایل پی کواستعمال کیا:لیگی رہنما احسن اقبال

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تقریروں سےپیٹ پھرسکتےتوآج قوم ترقی کی بلندی پرہوتی، پیکجزصرف کاغذات تک محدود رہتےہیں۔ پی ٹی آئی نےماضی میں کالعدم ٹی ایل پی کواستعمال کیا۔

آج نیوزکے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان دنیا کامہنگا ترین ملک ہے، کیسےچورتھےجن کی حکومت میں چینی54روپےکلوتھی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ایمانداروں کی حکومت میں روٹی غریب کی پہنچ سےدورہوگئی، مہنگائی کی وجہ روپےکی قدرمیں کمی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ آج بھی2018کےبرابرہی ہے،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ،سڑکوں پرآکراحتجاج کرسکتےہیں،تاہم ن لیگ سڑکوں پر آکر تشددکےحق میں نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ملک کےتمام بڑے ترقیاتی کام ن لیگ کےدورمیں ہوئے، ہم نےقرضہ لےکرملک میں پیداواری منصوبےلگائے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آنےوالی حکومت کیلئےملک چلاناڈراؤناخواب ہوگا، ملک کواس وقت کوئی تنہاپارٹی یا شخص بحران سےنہیں نکال سکتا، عام آدمی کی فلاح کیلئےسب کوملکرکام کرناہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کوصرف اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے، جبکہ عدلیہ نےتاحال وزیراعظم کی طلبی نہیں کی، اور ہم آئےروزعدالتوں کی پیشیاں بھگتےتھے۔

احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نےماضی میں کالعدم ٹی ایل پی کواستعمال کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو معاہدےپبلک کرناچاہئے، حکومت کالعدم ٹی ایل پی کودوبارہ استعمال کرناچاہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 2018میں بھی مذہبی کارڈاستعمال کرچکی ہے، پی ٹی آئی ہمیں ہرجلسےمیں ہمیں کافرثابت کرتی رہی، کلمہ گو کےایمان کا فیصلہ صرف اللہ نےکرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتمادکےبعدنیاوزیراعظم انتخابات کرائے، پوری اپوزیشن استعفادےدےتووزیراعظم کااستعفاآجائےگا،تاہم ہم موجودہ حکومت کوجلدازجلدرخصت کرناچاہتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں