44

پی ڈی ایم والے این آر او مانگ رہے ہیں ، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم والے این آر او مانگ رہے ہیں ، ہمارے انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑ لیتا،آج پاکستان میں شور مچا ہوا ہے ، حساب دینے کو کوئی تیار نہیں ۔

لاہور میں پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور کو قانون کے تابع لانا اور کمزور کو اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، کورونا سے متعلق اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں ،سب کو ماسک پہننے کی تاکید کرتا ہوں ،بھارت میں صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ، بھارت میں آکسیجن نہیں مل رہی ، لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب انگریز چھوڑ کر گیا تب سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج ہوتا تھا، آہستہ آہستہ امیروں کیلئے پرائیویٹ ہسپتال بن گئے ،لاہور میں آہستہ آہستہ کچی آبادیوں کو بنتے دیکھا ہے ،آہستہ آہستہ لاہور بغیر پلاننگ کے پھیلتا گیا،امیروں اور غریبوں کے علاقے الگ ہو گئے ،آج آدھے کراچی میں کچی آبادی ہے ،کچی آبادی میں رشوت کے عوض بجلی اور گیس ملتی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں سیمنٹ کی فروخت کا ریکارڈ وٹ گیا،اب تک کے اندازے ے مطابق گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ، ہم زراعت میں نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں