142

چترال میں دو نوجوان لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

اپر چترال کے علاقے تریچ میں دو سہیلیوں نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔

مقامی پولیس کے مطابق لڑکیوں کی خود کشی کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی اور مقامی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ایک لڑکی کی عمر 19 برس اور دوسری کی عمر 20 برس بتائی گئی ہے۔ ایک لڑکی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے اور دوسری لڑکی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔چترال کے علاقے سنوغرمیں 2 روز قبل ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے بھی چاقو سے وار کرکے خود کشی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں