96

چمن کے بوغرہ چوک پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق

چمن میں دھماکےکے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک مرغی بازارکے قریب جے یو آئی نظریاتی گروپ کے نائب امیر مولانا عبدالقادر کی گاڑی قریب ہوا جس کے نتیجے میں مولانا امیر مولانا عبدالقادر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ 12 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے میں ممکنہ طور پر جے یو آئی نظریاتی مولانا عبدالقادر کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکا  موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل تباہ شدہ حال میں ملی ہے۔

چمن میں دھماکے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں