84

چودھری نثار حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

سابق وزیر داخلہ  چودھری نثار صوبائی اسمبلی کی نشست کاحلف اٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار سے  قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری  حلف لیں گے ۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہار گئے تھے تاہم انہوں نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے باوجود بھی تین سال گزر جانے کے بعد بھی حلف نہیں اٹھایا تھا۔

چوہدری نثار نے چند دن قبل اچانک سیاست میں اینٹری ماری اور نشست پر حلف اٹھانے کا  اعلان کیا ، اعلان کے بعد دو روز قبل چوہدری نثار حلف لینے کیلئے صوبائی اسمبلی پہنچے لیکن وہ حلف لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے وہ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ آج وہ اپنی سیٹ کا حلف اٹھا لیں گے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایم پی اے چودھری اقبال بھی صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے لیکن وہ ایوان کی سڑھیاں چھڑتے ہوئے گر گئے جس کے باعث چوٹیں آئیں ، گرنے کے باعث اسمبلی میں فوری طور پر ریسکیو بلایا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں