60

چینی سے تیار مشروبات پر ٹیکس دگنا کرنے کی سفارش

ذیا بیطس کی عالمی فیڈریشن (آئی ڈی ایف ) نے حکومت سے چینی سے تیار  شدہ مشروبات پر ٹیکس دگنا کرنے کی سفارش کردی ۔

 آئی ڈی ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کو خط لکھا گیا ہے جس  میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کہ مصنوعی میٹھے یا چینی سے تیار شدہ  مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھاکر 20 فیصد کی جائے ۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں ذیابیطس کی شرح پہلے ہی 19 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔

 دوسری جانب  ملک کی ایک تہائی آبادی موٹاپے کا شکار ہے ،جس کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں