12

چین اورپاکستان بجلی کے شعبہ میں ماہرین کی تربیت میں تعاون کریں گے

ژہنگ ژہوالیکٹرک پاور کالج (زیڈ ای پی سی) چین اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور بجلی کے شعبہ اور خصوصی تنصیبات کی تعمیر کے لیےماہرین کی تربیت میں تعاون کریں گے۔زیڈ ای پی سی اور یو ای ٹی لاہور نے 9 ستمبر 2021 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت کے مطابق اس تعاون کا مقصد پاکستان میں توانائی کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔زیڈ ای سی پی کے انٹرنیشنل ایکسچینج اینڈ کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گو وی نے کہا کہ ہم مستقبل میں اپنے پاکستانی شراکت داروں سے اساتذہ کے لیے تکنیکی تربیت فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کووڈ 19 کی وبائی بیماری کے ختم ہونے کے بعد باہمی دوروں کے لیے وفود بھی بھیجیں گے۔چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کی رپورٹ کے مطابق  آن لائن دستخط کرنے کی تقریب میں  ڈین ، فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ ، یو ای ٹی لاہور نے تعاون کی توقعات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں