139

چین اور ایران میں 25 سالہ تعاون کے منصوبے پر دستخط

پاکستان کے دو پڑوسی ممالک نے آپس میں 25 سالہ اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں طے پانے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے شرکت کی اور معاہدوں پر دستخط کیے۔

میڈیارپورٹس میں ان منصوبوں کی باقاعدہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اسٹریٹجک تعاون کا معاہد ہ ہوگا جس میں دونوں ممالک آپس میں فوجی تعاون اور توانائی کے شعبوں میں ایک دوسرے کو تعاون کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا کی نئی انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ امریکا نئی انتظامیہ کے تحت اپنی پالیسی اور جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے پالیسی کا جائزہ لے رہا ہے اور چین ان کے اقدام کو خوش آمدید کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو کورونا وائرس کی مزید ویکسین فراہم کریں گے کیونکہ ایران، مشرق وسطیٰ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ یہ معاہد ہ زبانی 2016 میں اس وقت طے پاگیا تھا جب چینی صدر شی جن پنگ نے ایران کا دورہ کیا تھا، ۔ دونوں ممالک کو اقوام متحدہ کی الگ الگ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑررہا ہے جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کرتے اور آپس میں معاہدے طے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں