27

چین کا ایران سے تعاون کے معاہدوں کے ذریعے امریکی پابندیوں کا جواب

چین نے امریکا کو ایران پر یک طرفہ پابندیوں کے مخالف کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 25 سالہ طویل تعاون کے معاہدے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے جیانگسو کے شہر ووکسی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔

مزید پڑھیں: چین، ایران کے درمیان تعاون کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط

چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر مطابق وانگ یی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

وانگ یی نے کہا کہ ایران کو درپیش مشکلات کی بنیادی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے کیونکہ 2015 میں طے پانے والے اہم طاقتوں کے معاہدے سے امریکا یک طرفہ طور پر دستبردار ہوا تھا۔

معاہدے کی شرائط کے معاہدے عالمی سطح پر معاشی پابندیاں ہٹانے کے جواب میں ایران کو اپنا جوہری منصوبے محدود کرنا تھا۔

چینی وزیرخاجہ اور اسٹیٹ کونسلر وانگ یی نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی بحالی کے لیے چین مکمل حمایت کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین یک طرفہ طور پر ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں، انسانی حقوق سمیت دیگر معاملات کی آڑ میں سیاسی مداخلت اور ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بھی شدید مخالفت کرتا ہے۔

خیال رہے 2018 میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو جوہری سرگرمیوں میں کمی لانے، بلیسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں اثر ورسوخ کم کرنے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معاہدے سے دستبرداری اور مزید پابندیوں کے اعلان سے ایران کی معیشت پر شدید اثرات پڑے ہیں۔

امریکی اعلان کے بعد ایران نے بتدریج معاہدے کی خلاف ورزی شروع کی تھی اور یورینیم اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں تیزی لانے کے لیے جدید سینٹری فیوجز کی تنصیبات میں اضافہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین اور ایران دونوں امریکی معاشی پابندیوں کی زد میں ہیں جبکہ دونوں ممالک نے گزشتہ برس مارچ میں 25 سالہ طویل تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

دونوں ممالک کے معاہدے کے بعد ایران بھی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ بن گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں