72

ڈالر کی قیمت 21 ماہ کی کم ترین سطح پر

 کاروبار ی دن کا آغاز ہوتے ہی ڈالر مزید سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 153 روپے 10پیسے پر آ گیاہے ، ڈالر کمی کے بعد 21 ماہ کی کم ترین سطح 154 روپے سے بھی نیچے آ گیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 154.59 روپے سے کم ہو کر 154.04 روپے پر آ گیا تھا ۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں میں بھی کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ،اس وقت سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 223 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 44654 پر پہنچ گئی۔

کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس ہزار 610 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔جس کے بعد اتارچڑھاؤ مسلسل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں