36

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءپر عائد پابندی ختم کردی گئی

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی جبکہ لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کوونا وائر س کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے 28اپریل کو دو ماہ کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود نے تمام ٹریفک پولیس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر ڈرائیونگ سنٹرز اور لائسنسگ سنٹرز بھی بند کردیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں