راولپنڈی : تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع تھیٹرمیں فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر نوید الحسن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ ڈرامہ دیکھنے کیلئے آئے ہوئے نشے میں دھت ایک شخص نےکی، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔