114

ڈریسنگ روم کاماحول حوصلہ افزا،تمام کھلاڑی سیریزجیتنے کیلئے پرامیدہیں، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈریسنگ روم کاماحول حوصلہ افزاہےتمام کھلاڑی سیریزجیتنے کیلئے پرامیدہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری سیریز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کیلئے ہرجیت بہت اہم ہے، ہمارے ٹاپ آرڈربلے بازوں کاسنچری کرناخوش آئندہے،مڈل آرڈربیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، یقین ہے باﺅلرزتیسرے ون ڈے میں بہترین کم بیک کریں گے۔دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجودٹیم کامورال بلندہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں