104

ڈسکہ الیکشن ، ن لیگ کامیاب، حلقے میں کتنے ووٹ ڈالے گئے اور کتنے مسترد ہوئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیاہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی، حلقے میں ضمنی انتخاب کے نتائج پر مبنی فارم 47 سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 میں کل ووٹرزکی تعداد چار لاکھ 94 ہزار تین ہے جن میں سے دو لاکھ 14 ہزار 63 افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، ان میں ایک لاکھ 23 ہزار 108 مرد اور 90 ہزار 955 خواتین شامل ہیں ۔ ڈالے گئے ووٹوں میں سے 1702 ووٹ مسترد ہوئے ، ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.3 فیصد رہی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار ایک لاکھ دس ہزار 75 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائیں ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اسجد ملہی 93 ہزار 433 ووٹ لینے میں کامیا ب ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں