92

ڈیفنس لاہور میں قتل ہونیوالی مائرہ سے چند گھنٹے قبل کون ملا ، پولیس تفتیش میں اہم پیشرفت

 ڈیفنس لاہور میں برطانیہ پلٹ مائرہ قتل کیس میںاہم پیشرفت ہوئی ہے ، مائرہ کے قتل سے چند گھنٹے قبل کون کون مائرہ سے ملا ، دوست اقراءنے پولیس کو سب بتادیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مائرہ کے قتل کے شبہ میں زیر حراست اقراءنے پولیس کو بیان قلمبند کرایا ، اقراءنے بتایا کہ ڈیفنس میں مقتولہ کی رہائش اقرا حمدانی نے اپنے نام کرائے پر لی ،مقتولہ مائرہ اور اقرا بالائی منزل پر دو الگ الگ کمروں میں رہتی تھیں ۔

پولیس کے مطابق قتل کے روز ایک لڑکی اور لڑکا مائرہ کیساتھ سحری تک موجود رہے ، دونوںکے جانے کے بعد میں اور مائرہ باتیں کرتے رہے ، چار بجے میں سونے گئی تو مائرہ نے کمرہ لاک کرلیا۔

اس سے قبل مائرہ کے والد کا کہناہے کہ ان کی بیٹی کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیاہے ، ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور میں برطانیہ سے آئی لڑکی ماہرہ کی لاش ایک گھر سے برآمد ہوئی تھی اور مائرہ کے قتل کے الزام میں دو افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں