134

ژوب میں پاک افغان سرحد پر دہشتگرد حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید

ژوب میں سرحد پار دہشتگرد حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے اور 6 جوان زخمی بھی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ایف سی کے جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں