44

کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانے کا طریقہ کار طے ہوگیا، کامران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

 اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کا طریقہ کار طے پاگیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے دعویٰ کیا کہ کالعدم ٹی ایل پی حکومت پنجاب کو پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دے گی۔ یہ درخواست پنجاب حکومت اپنی مثبت سفارش کے ساتھ وفاقی حکومت کی تین رکنی کمیٹی بھیجے گی جہاں سے سفارش وفاقی کابینہ کو جائے گی اور فیصلہ واپس ہوجائے گا۔

کامران خان کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیا جا رہا تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں