101

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیا ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالا میں پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہوگئی جبکہ لاہور میں ٹرین بند ہونے اور میٹرو بس کا روٹ محدود ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

اُدھر راولپنڈی میں بند راستے تین دن بعد کھلنا شروع ہوگئے ہیں اور کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں