86

کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج  کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے کچھ علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا بتانا ہےکہ کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان زیادہ ہے جب کہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور عمرکوٹ میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں معتدل اور کچھ میں تیز بارش کاامکان ہے۔

سردار سرفرازکے مطابق سائیکلون ڈپریشن کی صورت میں بھارتی راجستھان اورگجرات میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کی موجودگی سمندری ہواؤں کی معطلی کا باعث رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں