39

کراچی: شہر میں شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امروہہ سوسائٹی اور  سعدی ٹاؤن میں رات 10 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ گلشن اقبال بلاک ون، فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں رات ساڑھے 10بجے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 5، گلستان جوہر بلاک 3 اور گارڈن کے علاقے میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کلفٹن بلاک 5 اور سعدی ٹاؤن میں علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں