272

کراچی میں :15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

راچی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب 3 ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو 13 روز قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی فاروق بجارانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم نے 26 مئی کوڈرا دھمکا کر لڑکی سے زیادتی کی اور 13 جون کو خالہ سے ملاقات پر لڑکی نے خالہ کو زیادتی کا بتایا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے واقعہ کا مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزموں میں شہباز اور مبشر شامل ہیں جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزموں کو کشمیر روڈ کے قریب واقع یتیم خانے میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں