27

کراچی پولیس کے 39 افسران و اہلکاروں کے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے

 کراچی پولیس نےکشمیر روڈ پر ڈکیتی کرنے والے پولیس اہلکار کے ہاتھوں شاہ رخ نامی نوجوان کے قتل کے بعد مبینہ طورپر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے 39 افسران و اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر ریزرو یونٹ ٹرانسفر کردیا گیا ہے، ان میں 6 سب انسپکٹر، 12 اے ایس آئی اور 9 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔

 ڈی آئی جی ویسٹ کی جانب سے جاری حکم نامےکے مطابق یہ اہلکار دوبارہ ویسٹ زون میں تعینات نہیں ہوں گے، ٹرانسفر ہونے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات یا سنگین شکایتیں تھیں۔

 پولیس حکام کے مطابق انکوائری کلیئر ہونے تک افسران و اہلکاروں کو ریزرو یونٹ میں ہی رکھا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں