112

کراچی کے حلقہ این اے 249 پرضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کامیاب

پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 1988کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 249میں کامیابی حاصل کرلی۔276 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے ہیں۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں