63

کرونا وائرس:24 گھنٹے کے دوران مزید 98 افراد دم توڑ گئے

 کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے لوگوں کو اپنا شکار بنارہی ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 98 افراد دم توڑ گئے جب کہ 5 ہزار کے قریب مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 55 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 974 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 931 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.93 فیصد ہے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 127 ہوگئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 98 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14530ہوگئی۔

ای سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 680 ، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181، خیبر پختونخوا میں 88 ہزار 099، اسلام آباد میں 58 ہزار 557، بلوچستان میں 19 ہزار 576، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 805 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 033 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 055 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 47 ہزار 37 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

کیٹاگری میں : ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں