117

کسی قسم کی سیکیورٹی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندرپہنچی، شیخ رشید

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ کوئٹہ کا ایک محفوظ ترین علاقہ ہے، سیکیورٹی کی کسی قسم کی بریچ ہوئی تب ہی گاڑی اندرپہنچی ہے، دھماکا خیز مواد گاڑی میں موجود تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ غیرملکی بھی اسی ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے، بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کوئٹہ، پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس قسم کے حملے کے خدشات تھے، ہوٹل کی سیکیورٹی بالکل ٹھیک ہے، ایک دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں