108

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد:  رشید کا کہنا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ 5 سال پورے کریں گے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں، افغانستان کے حالات کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، اپوزیشن والے پچھلے دسمبر سے کہہ رہے ہیں عمران خان گئے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے،حکومت کو سوا 3 سال ہو گئے ہیں اور 5 سال پورے کریں گے، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی

وزیرداخلہ  نے کہا کہ گزشتہ روز فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میدان میں جس طرح  فوج بات کی گئی ہے وہ صحیح نہیں، فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے، جب فوج کے بارے میں چوک اور چوراہوں پر باتیں کی جائیں گی تو سیاست میں بھی ان کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا، ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، نوازشریف پلان کرکے لندن گئے، اور جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں، اور اگر وہخون کے آنسو رو رہے ہیں تو یہ ان کے لئے واپسی کا بہترین وقت ہے، جس طرح وہ 24 گھنٹے میں لندن گئے، اس پر انہیں ملکی حالات پر خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں