53

کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے اورکورونا ویکسین لگوانا سب کا قومی فریضہ ہے۔

خصوصی مہم کے تحت شہریوں کوان کے گھر جا کر ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی گئی،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ فوری طورپرکورونا ویکسین لگوائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے،کورونا کی حالیہ لہر کے پیش نظر شہری مزید احتیاط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں