6

کورونا میں متحدہ عرب امارات کے اپنے شہریوں کے لئے اقدامات

عالمی وبا کورونا کے آغاز سے ہی متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے شہریوں کے لئے بہترین اقدامات کئےگئے، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔

کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اماراتی حکومت ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے، یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی کے چھ مراکز میں تیز ترین پی سی آر کی سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں، جس سے بروقت عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تشخیص کی جاسکے گی۔

ابوظبی کی صحت سہولیات دینے والی کمپنی’صیحہ’ کے چھ مراکز میں کرونا وائرس سے متعلق تیز ترین پی سی آر یعنی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرونا کے پرائم اسسسمنٹ سینٹر مدینت زید، گایتھی، ڈیلما، لیوا اور فارما میں صیحہ کے مراکز میں دستیاب ہے، جس کے لئے درخواست دہندگان کو اپنی اسکریننگ

اپوائٹمنٹ کے لئے اندراج کے وقت 250 درہم پہلے ادا کرنا ہونگے۔

ٹیسٹ کرانے والے افراد کو کرونا رپورٹ کا رزلٹ الحسن ایپلیکشن، الصحہ ایپلی کیشن یا ایس ایم ایس کے زریعے ملے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کرونا کے 136 نئے کیسز سامنے آئےامارات کی سرکاری خبر رساں ایجسنی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 38 ہزار 26 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کرونا کے مزید 3 لاکھ 50 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے، پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک مریض چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 115 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں