46

کورونا کی بھیانک صورتحال، ٹی 20ورلڈ کپ نہیں ہونا چاہئے، جاوید میانداد

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال بہت بھیانک ہوچکی ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد نہیں ہونا چاہیے۔ 

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں،یہ وقت کرکٹ کھیلنے کا نہیں بلکہ انسانی زندگیاں بچانے کا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بادشاہ کھلاڑی ہے ہر وکٹ پر رنز کرتا ہے، اس کا مستقبل روشن ہے وہ مزید ریکارڈ بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں