68

کورونا کی تیسری لہر، لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 30 افراد گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کی تیسری لہرنے تیزی پکڑ لی ہے اورمحکمہ صحت کا کہناہے کہ کورونا پازیٹو کی شرح لاہور میں 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر لیاہے جبکہ پہلا مقدمہ بھی در ج ہو گیاہے جس میں کورونا ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن ، اقبال ٹاﺅن اور گلبر سمیت 27 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیاہے ، بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این ڈی ایم اے نے لاہور کے ہسپتالوں کو مزید 70 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے ہیں ، میو اور سروسز ہسپتال میں مزید آئی سی سی یو وارڈ ز بھی قائم کیے گئے ہیں ۔ 

دوسری جانب مری انتظامیہ نے کارروائی کے دوران تمام مارکیٹوں اور ہوٹلوں کو دو دن کیلئے بند کروا دیاہے اور مسافروں کو واپس بھیج دیا گیاہے ، مزاحمت کرنے پر متعدد دکانداروں کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ۔ کراچی کے علاقے کورنگی کی پانچ یوسیز میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیاہے ۔اسلام آباد میں صورتحال گزرتے ہوئے دنوں کے ساتھ خراب ہو تی جارہی ہے اور ایک سال سے 10 سال کے بچوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے جبکہ ایک دن میں تعداد دوگنی ہو گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں