62

کورونا کے باعث نئی پابندیاں؛ 12 سال سے کم عمر بچے صرف 3 دن اسکول جائیں گے

این سی او سی کا کہنا ہےکہ 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن اسکول آئینگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اہم اجلاس ہوا،جس میں کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاق 20 سے 31 جنوری تک ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق  10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کہ گنجائش کی اجازت ہو گی، 300 افراد آؤٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے۔

 این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات اور ڈائن ان پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود ہونگی، 12 سال سے کم عمر اسٹوڈنٹس صرف 3 دن آئینگے اور 50 فیصد حاضری

ہوگی۔

اس کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری  اور ان کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی۔

واضح رہےکہ این سی او سی ان نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27 جنوری کو کرے گی۔

ملک بھر میں کورونامثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں کورونا کے وارجاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو گئی۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں